ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور: 'ہفتہ وصولی' کرنے والے جینت نائک کو شہر بدر کرنے کا مطالبہ ۔ مقامی لوگوں نے دیا اے سی کو میمورنڈم

مرڈیشور: 'ہفتہ وصولی' کرنے والے جینت نائک کو شہر بدر کرنے کا مطالبہ ۔ مقامی لوگوں نے دیا اے سی کو میمورنڈم

Tue, 09 Feb 2021 11:59:55    S.O. News Service

بھٹکل9؍ فروری (ایس او نیوز) شری رام سینا کے لیڈر جینت نائک جنہیں گذشتہ رووز ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اُس  معاملے  کے بعد اب  مقامی لوگوں نے اسے شہر بدر کرنے کا مطالبہ کیا  ہے۔بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ   مرڈیشور سیاحتی مرکز پر چھوٹے موٹے کاروبار چلا کر اپنی روزی روٹی کمانے والوں سے وہ  'ہفتہ وصولی' کرتا تھا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مرڈیشور ساحل پر جو بھی کاروباری سرگرمیاں ہو رہی ہیں وہ ضلع انتظامیہ سے اجازت حاصل کرکے اور ضروری فیس وغیرہ ادا کرنے کے بعد انجام دی جارہی ہیں۔ مگر پچھلے کچھ عرصہ سے شری رام سینا کے ضلعی  صدر جینت نائک نے یہاں کے دکانداروں اور سیاحوں کو دھمکیاں دے کر زبردستی رقم وصول کرنا شروع کیا ہے۔ اس تعلق سے جب اس سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ مجھے ہر مہینے 'ہفتہ' کی رقم ادا کرکے ہی یہاں کاروبار چلایا جا سکتا ہے، ورنہ میں تم لوگوں کی دکانیں پوری طرح بند کروادوں گا۔ اعلیٰ سطح پر سیاست دانو ں کے ساتھ میرے تعلقات ہیں۔ تم لوگ میرا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے۔

میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جینت نائک کی طرف سے ہو رہی زور زبردستی اور رکاوٹوں کی وجہ سے مرڈیشور کی ترقی اور مقامی دکانداروں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے۔ اس نے چھوٹے موٹے اور کمزور دکانداروں کی زندگی تنگ کردی ہے۔ اس شخص پر بہت سے فوجداری مقدمات دائر ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل اس کو شہر بدر کرنے کا حکم بھی جاری ہوا تھا۔ 

میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جینت نائک کی ان سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی اقدام کیا جائے اور یہاں کے دکانداروں اور سیاحوں کو اس کے ظلم اور زبردستی سے نجات دلانے کے لئے اس کو شہر بدر کردیا جائے۔

اس موقع پر علاقے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ناگراج ہری کانت، ونائیک ہری کانت، سریش ہری کانت، منجو ناتھ دیواڈیگا، پرجول نائک سمیت تقریباً 40 افراد موجود تھے۔


Share: